10% off £30 OR 15% off £40
ہم پیری مینوپاز]جب آپ کی ماہواری کےختم ہونےسےقبل علامات کااظہارہگئو[ ْ پر آپ کے سب سے زیادہ گوگل کیے ے سوالات کے جوابات دیتے ہیں
پیری مینوپاز زندگی کامکمل طور پر ایک نیا مرحلہ ہے - لہٰذا آپ کے پاس کچھ سوالات کا ہونا ممکن ہے۔
شاید آپ سوچ رہی ہیں کہ کیا آپ کا تجربہ معمول کاہے۔یا شاید آپ یہ سمجھنا چاہتی ہیں کہ آپ کے کسی قریبی فرد کے لئے یہ کیسا ہے۔بہت سی خواتین کو یہ احساس نہیں ہوتا ہے کہ وہ پیری مینوپاز سے گزر رہی ہیں ، لیکن کچھ خواتین میں یہ 30سال کی عمر سے شروع ہوسکتا ہے اور آپ کے احساس سے کہیں زیادہ عام ہے۔
لیکن آپ کو اکیلے گوگل نہیں کرنا چاہیے۔یہاں کچھ سب سے زیادہ عام چیزیں ہیں جن کے بارے میں ہم سب سوچتے ہیں۔۔۔
پیری مینوپاز کا کیا مطلب ہے؟
مینوپاز اس وقت ہوتا ہے جب آپ کی عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ ہارمون کی تبدیلیوں کی وجہ سے آپ کی ماہواری رک جاتی ہے ، عام طور پر تقریبا 45 اور 55 سال کی عمر کے درمیان۔1
آپ باضابطہ طور پر مینوپاز تک پہنچ چکی ہوتی ہیں جب آپ کو کسی اور وجہ (جیسے حمل) کے بغیر 12 ماہ تک ماہواری نہیں ہوئی ہو۔
مینوپاز کے تین مرحلوں میں سے پہلا مرحلہ پیری مینوپاز ہے۔بچہ دانیاں کم ایسٹروجن(جنسی ہارمون) پیدا کرتی ہیں اور آپ کی ماہواری بے ترتیب ہوجاتی ہے۔
پیری مینوپاز کی کیا علامات ہیں؟
پیری مینوپاز ہر ایک کے لیے مختلف ہوتا ہے۔لیکن اگر آپ کو اس کا سامنا ہو تو آپ شبہ کرسکتی ہیں کہ یہ شروع ہورہا ہے:1
بے قاعدہ اور بے ترتیب ماہواری •
گرمی محسوس ہونا •
ندامِ نہانی کی خشکی •
مزاج کی تبدیلیاں •
یادداشت اور توجہ کے مسائل •
رات کو پسینے آنااور/یا سونے میں مشکلات •
جنسی خواہش میں کمی •
پیری مینوپاز کی علامات آپ کی ماہواری کےحقیقتاً رکنے سے مہینوں یا سالوں پہلے شروع ہوسکتی ہیں۔
سب سے زیادہ خراب کیا ہوتا ہے، پیری مینوپاز یا مینوپاز؟
ایک بار پھر، مینوپاز اور اس کے تین مراحل (پیری مینوپاز، مینوپاز، اورمابعد مینوپاز) ہر ایک کے لئے مختلف ہیں۔
البتہ ، ہارمون کی تبدیلیاں پیری مینوپاز کے دوران اپنی سب سے زیادہ شدت میں ہوتی ہیں۔زیادہ تر لوگوں کے لئے، یہ وہ وقت ہے جب علامات شروع ہوتی ہیں اور بہت سے لوگوں کو یہ تبدیلی سب سے زیادہ مشکل لگتی ہے۔
مینوپاز تک پہنچنے اور پوسٹ مینوپاز میں داخل ہونے کے بعد،آپ کی ایسٹروجن سطح مستقل طور پر کم رہتی ہے،لہٰذا آپ کی کچھ علامات کو مکمل طور پر کم یا بند ہوجانا چاہیے۔البتہ ، چند لوگوں میں علامات زیادہ عرصے تک ہوتی ہیں۔2
آپ پیری مینوپاز کی علامات میں کس طرح مدد کرسکتے ہیں؟
طرز زندگی میں مخصوص تبدیلیاں آپ کو اپنی علامات کابہتر طریقے سے انتظام کرنے میں مدد کرسکتی ہیں۔مثلاً،ہلکے کپڑے پہنیں جو آپ آسانی سے اتار سکتی ہوں اگر آپ کو گرمی لگنے کا مسئلہ ہو۔
باقاعدہ ورزش سے آپ کی ہڈیوں کو ان تبدیلیوں کے ذریعے سہارا دینے میں مدد مل سکتی ہے جن سے وہ گزرتی ہیں۔یہ آپ کی ذہنی صحت کی دیکھ بھال کا بھی ایک اہم طریقہ ہے۔
متوازن غذا حاصل کرنے سے آپ کے جسم اور دماغ کو اپنی بہترین حالت میں رہنے میں بھی مدد ملے گی۔ہڈیوں کو سہارا دینے والی زیادہ کیلشیئم شامل کریں جو دودھ، دہی اور ہرے پتوں والی سبزیوں میں پائی جاتی ہے۔3
یہ بھی ایک اچھا خیال ہے کہ آپ اپنی شراب نوشی پر دھیان دیں اور جہاں ممکن ہو سگریٹ نوشی سے پرہیز کریں-نہ صرف آپ کی عام صحت کے لیے،بلکہ اس سے گرمی لگنےاور رات کے پسینوں میں کمی میں مدد مل سکتی ہے۔3
آپ ہارمون کی تبدیلی کا علاج (ایچ آر ٹی) کرانے کا فیصلہ کرسکتے ہیں، جو آپ کا جی پی تجویز کرسکتا ہے اگر یہ آپ کے لیے صحیح ہو۔
کیا پیری مینوپاز کی بے چینی دور ہوجائے گی؟
جی ہاں اگرچہ اسے تھوڑی سی مدد کی ضرورت ہو۔
بہت ساری مختلف وجوہات کی بنا ء پر پیری مینوپاز کے دوران بے چینی ہوسکتی ہے۔آپ زندگی کے اس نئے مرحلے کے بارے میں پریشان ہوسکتی ہیں ، یا جس طرح سے یہ آپ پر اثر ڈال رہا ہے۔
اگرچہ ہر ایک کا تجربہ مختلف ہوتا ہے، تحقیق بتاتی ہے کہ بے چینی اکثر اوقات پیری مینوپاز کے دوران عروج پر ہوتی ہے۔4
ایسی تکنیک ہیں جو آپ گھر پر آزما سکتی ہیں اگر پیری مینوپوز آپ کی صحت کو متاثر کر رہا ہے۔یوگا اور مراقبہ جیسی مشقیں کچھ لوگوں کے لئے کام کر سکتی ہیں۔
لیکن ، اگر آپ اپنی ذہنی صحت کے بارے میں فکرمند ہیں یااپنا مزاج مسلسل خراب یا پریشان محسوس کر رہے ہیں تو ، آپ کو اپنے جی پی سے ملنا چاہئے۔
ذہنی طرز عمل کا علاج (سی بی ٹی)این ایچ ایس پر دستیاب بول چال کا ایک علاج ہے۔کچھ لوگوں کو لگتا ہے کہ یہ ان کے نقطہ نظر کو بہتر بناتا ہے اور پیری مینوپوز کے دوران اپنے خراب مزاج یا بے چینی کا بہتر طریقے سے انتظام کرنے میں ان کی مدد کرتا ہے۔
ہاتھ سے منتخب شدہ مواد:سارہ میلکم کے ساتھ ،گھر پر ترو تازہ ہونے کی یوگا کی 5سیشنزیعنی نشستیں
پیری مینوپاز آپ کے جسم پر کیسے اثر کرتا ہے؟
تمام ایسٹروجن، پروجسٹیرون(تولیدی نظام کا اہم ہارمون)، اور ٹیسٹوسٹیرون(ابتدائی مردانہ ہارمون) میں تبدیلیاں ہوتی ہیں اور پھر یہ کم ہوجاتے ہیں۔یہ ہارمونز مندرجہ ذیل کام کرسکتے ہیں:5
آپ کی جلد اور ہڈیوں کی صحت کو سہارا دینا •
آپ کے جسم میں پانی کی مقدار کو برقرار رکھنا •
آپ کے مزاج کو بہتر کرنا •
لہٰذا ان میں سےکسی کے کم ہونے سے آپ کے جسم اور دماغ پر کچھ وقت کے لئے اثر پڑ سکتا ہے۔
جب آپ ان ہارمونز کو کم پیدا کرتے ہیں ،تو آپ کی بچہ دانیاں سست ہوجاتی ہیں اور آخر کار انڈے چھوڑنا بند کردیں گی۔آپ کی ماہواری کم ہوجائے گی اور آپ کو پیری مینوپاز کی کچھ علامات کا سامنا ہوسکتا ہے۔
ایک بار جب یہ ہارمونز کم ہوجاتے ہیں تو آپ کو آسٹیوپوروسس(ہڈیوں کا بھربھرا پن) اور آسٹیو آرتھرائٹس(گٹھیا یاجوڑوں کا ٹیڑھا پن) جیسی بیماریوں کا خطرہ بھی نمایاں طور پر زیادہ ہوتا ہے۔6, 7
پیری مینوپاز خون کی کمی کی وجہ کیوں بنتا ہے؟
کم نیند پیری مینوپاز کی سب سے عام علامات میں سے ایک ہے۔سلیپ فاؤنڈیشن کے مطابق، 39 سے 47 فیصد پیری مینوپازوالی خواتین رات کو اچھی طرح آرام حاصل کرنے کے لئے جدوجہد کرتی ہیں۔8
اس کی ایک وجہ ہارمون کی تبدیلی ہے۔ ایسٹروجن سیروٹونن(اعصابی خلیوں اور دماغ کے درمیان پیغام رسانی کرنے والا ایک کیمیکل) کو میٹابولائز(جب جسم غذا اور پانی کو توانائی میں تبدیل کرتا ہے) کرنے میں ایک کردار ادا کرتا ہے ، جو ہماری نیند اور جاگنے کے معمول کو متاثر کرتا ہے۔اور پروجیسٹیرون کی کم سطح سلیپ ایپنیا] نیند کی خرابی جس میں سانس بار بار رکتی ہے اور چلتی ہے[جیسے مسائل کا سبب بن سکتی ہے۔8
دیگر علامات-جیسے رات کے پسینے، بے چینی، اور ٹوائلٹ کی بار بار ضرورت پڑنا-گہری نیند سونا یا سوتے رہنا بھی مشکل بن سکتا ہے۔
کیا پیری مینوپاز کی علامات آتی جاتی رہتی ہیں؟
جی ہاں!
آپ کو پیری مینوپاز کے ذریعےاور اس سے آگے کچھ علامات ہوسکتی ہیں۔کچھ آتی جاتی یا اچانک ظاہر ہوتی ہیں۔اور کچھ علامات جن کا شاید آپ کو بھی تجربہ نہ ہوا ہو۔
کچھ علامات ، جیسے جوڑوں کا درد اور اندامِ نہانی کی خشکی ، مینوپاز اور قبل از مینوپاز میں جاری رہنے کا زیادہ امکان ہے۔9
پیری مینوپاز کب ختم ہوتا ہے؟
مینوپاز کے شروع ہونے پر پیری مینوپاز ختم ہوتا ہے۔جب آپ کو 12 ماہ تک ماہواری نہیں ہوتی ہے تو آپ باضابطہ طور پر مینوپاز تک پہنچ جاتی ہیں۔
البتہ ، آپ اب بھی کچھ علامات کا سامنا کرسکتی ہیں جو پیری مینوپاز میں شروع ہوئی تھیں۔
حتمی رائے
جب کچھ محسوس ہوتا ہے تو ہم سب گوگل کرنےکی جانب جھک جاتے ہیں۔ لیکن کبھی کبھی آپ کو مشورے کی ضرورت ہوتی ہے جو صرف آپ کے لئے ہے۔
یہاں ہالینڈ اور بیرٹ میں ہم ہر خاتون کو مینوپاز کے تربیت یافتہ مشیر کے ساتھ مفت آمنے سامنے مشاورت کے ذریعے ذاتی مدد کی پیش کش کر رہے ہیں، اسٹور میں بک کریں یا https://www.hollandandbarrett.com/info/menopause-support/پر آن لائن کریں۔
ہماری آن لائن طے شدہ ملاقاتیں مینوپاز کے تربیت یافتہ مشیروں کے ساتھ دستیاب ہیں جو مقامی طور پر اردو، پنجابی، گجراتی اور ہندی بولتے ہیں۔اپنی مشاورت کو آن لائن بک کروائیں اور ایک ساتھ مل کر، ہم آپ کے مینو پاز کے منفرد سفر کا راستہ تلاش کر سکتے ہیں۔
مینوپاز کا کوئی تجربہ ایک جیسا نہیں ہوتا ہے ، لیکن ہر ایک سننے کے قابل ہے۔
ہاتھ سے منتخب شدہ مواد: مینوپاز پر سب سے زیادہ گوگل کیے گئے سوالات/مینوپاز کے دوران ورزش کرنے پر سب سے زیادہ گوگل کیے گئے سوالات/غذا اور مینوپاز پر سب سے گوگل کیے گئے سوالات۔